بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448
سپریم کورٹ

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور

Monday, 21 September, 2026

اسلام آباد: شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے کے کیس میں سپریم کورٹ نے ملزم محمد جہانزیب کی ضمانت منظور کرلی۔

 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایک ہزار سے زائد متاثرین سے رقم حاصل کی، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کی ڈگریاں بھی نوکریوں کے لیے لے رکھی تھیں۔ ملزم سے ابھی تک بہت سے نوجوانوں کی ڈگریاں برآمد کرنا باقی ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم کے خلاف 600 متاثرین کی براہ راست شکایات بھی موجود ہیں، جبکہ ملزم کے اکاؤنٹ سے 12 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ 41 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہے۔

 

متاثرین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم آج بھی جیل میں وہی کام کر رہا ہے اور اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر اپنا مکمل نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ متاثرین کے وکیل کے مطابق ملزم سے موبائل فون برآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 8 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *