وزیرآباد (اسٹاف رپورٹر): گکھڑ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ اسکول چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول نظام آباد کو شکست دے کر ضلع وزیرآباد کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں گورنمنٹ ہائی اسکول نظام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24 اوورز میں 72 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی اس کارکردگی کو اسکول کرکٹ اور گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں