کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی بزدل ہے جو اپنی دھرتی کا دفاع کرنے کے لیے تیار نہیں، پی پی کا فیصلہ صاف ہے آئینی اور قانونی طریقے سے صوبے بن سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان ہم پر سیاسی تنقید کرسکتے ہیں مگر دہشت گردوں کے خلاف مولانا کو کھل کر بات کرنی چاہیے تھی۔
18اکتوبر سانحہ کارساز کی 19ویں برسی پر تقریب سے خطاب میں انہوں ںے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 18 اکتوبر ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، شہید بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی گئی، استقبال کے لیے آنے والے جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنی قائد کی حفاظت کی، سانحۂ کارساز کے شہداء کا لہو گواہی دیتا ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد جمہوریت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کے استحکام، آئین کے تحفظ اور عوام کے حقوق کی پاسداری کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، شہید محترمہ نے اپنے آخری جلسے میں بھی کہا تھا کچھ قوتیں سوات میں پاکستانی رٹ نہیں دیکھنا چاہتے، دو ہزار آٹھ میں پی پی نے جب حکومت بنائی ہم نے سوات کے پی میں آپریشن شروع کیے اور بی بی کا وعدہ پورا کیا، ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے کرتے دہشت گردوں کو شکست دلوائی، ہم نے وہ کر دکھایا جو پوری دنیا کی فوج افغانستان میں نہیں کر سکی۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں