بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Friday, 30 October 2026 | پاکستان: 20 جمادی الاول 1448
دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ

دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ

Friday, 30 October, 2026

اسلام آباد: دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری اور فروری مہنگی بجلی سے متعلق کافی مشکل ہوسکتے ہیں، ان 3 ماہ میں فیول پرائس ایڈجسٹ 2 سے 3 گنا بڑھے کا خدشہ ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایل این جی،کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بجلی پیداواری لاگت کو مہنگا ترین بنارہی ہیں جب کہ سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس سپلائی بھی بڑا مسئلہ ہوگا، سردیوں میں مقامی گیس سپلائی گھریلو صارفین کے لیے بھی ناکافی ہوتی ہے جس کے سبب سردیوں میں پن بجلی کی بہت کم پیداوار کے باعث مہنگے فیول استعمال کرنا پڑیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *