بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Friday, 30 October 2026 | پاکستان: 20 جمادی الاول 1448
ٹرمپ

وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی فوجیوں کی ایران پر ممکنہ حملوں کیلئے ٹرمپ کو بریفنگ، مختلف آپشنز پیش کردیے

Friday, 30 October, 2026

امریکی سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے ممکنہ آپشنز پر بریفنگ دی۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام اور اجلاس سے براہ راست آگاہ افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ وائٹ ہاؤس میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی غیر معمولی بالمشافہ ملاقات تھی اور یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک تھے۔بعض ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی، اس دوران دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھر امریکی حکام نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک اور علاقائی اتحادیوں کو امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو سفارتکاروں نے بتایا کہ اتحادی ممالک کو ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خطرے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *