کراچی – پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی، امریکہ میں شرح سود میں اضافے کی توقعات کے درمیان 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,900 روپے کی کمی ہوئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ہزار 900 روپے کمی سے 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9345 روپے کمی سے 357112 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت بھی گر گئی، فی تولہ کی قیمت 190 روپے کمی کے ساتھ 5,578 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4000 ڈالر فی اونس سے نیچے آگئی۔ قیمت 109 ڈالر کم ہوکر 3,940 ڈالر فی اونس ہوگئی۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں