بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.9°C
Sunday, 22 November 2026 | پاکستان: 13 جمادی الثانی 1448
شناختی کارڈ

شناختی کارڈ گم ہونے پر شہریوں کے لیے بڑی سہولت، نادرا کا اہم اعلان

Sunday, 22 November, 2026

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں میں پائی جانے والی ایک عام غلط فہمی کی وضاحت کر دی۔نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں نیا کارڈ بنوانے کیلئے ایف آئی آر درج کروانے کی ضرورت نہیں۔

گم یا خراب شدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے کیلئے نادرا کو کوئی دستاویز طلب نہیں کرتااورصرف شناختی کارڈ نمبر اور انگوٹھے کے نشان کی تصدیق سے ہی نیا کارڈ جاری ہو جائے گا، کسی قسم کی ایف آئی آر یا اضافی کاغذات کی ضرورت نہیں۔ نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں اور غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کیلئے نادرا کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *