بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.9°C
Monday, 23 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448
محسن رضائی

ایران ماضی کے مقابلے میں یکسر مختلف، امریکا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی

Monday, 23 November, 2026

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران ماضی کے ایران سے یکسر مختلف ہے اور امریکا بھی اب وہ فاتح طاقت نہیں رہا بلکہ شکست خوردہ ملک بن چکا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ دنیا بدل چکی ہے، موجودہ عالمی نظام کو پرانی تصاویر کے ذریعے ماضی کی طرف واپس نہیں لے جایا جا سکتا۔

محسن رضائی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں ان کا موازنہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ 1945ء کی یالٹا کانفرنس میں شریک اتحادی رہنماؤں سے کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *