بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.4°C
Sunday, 29 November 2026 | پاکستان: 20 جمادی الثانی 1448
ایرانی ریال

ایرانی ریال کی قیمت میں ایک دن میں ہولناک کمی، ڈالر 30 لاکھ ریال کا ہو گیا

Sunday, 29 November, 2026

ایران کی اقتصادی اور مالیاتی بدحالی کی انتہا ہو گئی۔ ایرانی کرنسی ریال گرتے گرتے اتنا گر گیا کہ ایک ڈالر خڑیدنے کے لئے تیس لاکھ ریال دینا پڑ گئے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابل ریال کی قیمت میں 3 لاکھ 13 ہزار ریال کی کمی ہوئی۔ ہفتہ کے روز ریال کی قیمت 61 ہزار ریال کم ہوئی۔ آج مارکیٹ مین ایک ڈالر انتیس لاکھ ننانوے ہزار ریال کا فروخت ہوا۔ تین ملین/ تیس لاکھ کے ہندسہ کی نفسیاتی حد تقریباً ٹوٹ گئی۔

مستند مالیاتی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ایران کی کرنسی ہفتے کے روز ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گئی، تہران میں ایک ڈالر کی قیمت 3 ملین ریال کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ گئی۔ امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی اور بڑھتی ہوئی افراط زر نے ملک کے اقتصادی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ کرنسی سے باخبر رہنے والی ویب سائٹس بونباسٹ اور الان چند کے مطابق، فری مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 2.99 ملین ریال پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو جمعہ کو تقریباً 2.938 ملین سے زیادہ تھا۔ ایران انٹرنیشنل کے مطابق، ایک یورو تقریباً 3.36 ملین ریال تک پہنچ گیا، ایک برٹش پاؤنڈ تقریباً 3.9 ملین ریال تک پہنچ گیا۔ ایران کی کرنسی ریال کی قیمت 28 مارچ کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے سے پہلے 27 مارچ کی شام تک 15,54,000 ریال تھی۔

یہ ریال کی خٓصی خراب حالت تھی جس کی وجہ اس سے پہلے والے اسرائیل اور امریکہ کے حملے، اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ اور عالمی اقتصٓدی پابندیاں تھیں۔ لیکن 28 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے یکم مارچ کو آبنائے ہرمز بند کر دی اور اس کے ساتھ ہی ایران میں مخصوص ٹارگٹس پر حملوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوا جو آخر کار 17 جون کو جنگ بندی کی مفاہمتی یادداشت سے رک گئے لیکن جنگی ہتھیاروں کے ساتھ جنگ بند ہو جانے کے باوجود بحری ناکہ بندی کی شکل میں ایران کے لئے بڑی مصیبت آج رات تک برقرار ہے جس کا الٹی میٹ اثر ریال کی بربادی کی شکل میں سامنے آ رہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *