بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.5°C
Sunday, 29 November 2026 | پاکستان: 20 جمادی الثانی 1448
کشتی ڈوب گئی

سپین میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،14 لاشیں سمندر سے نکال لی گئیں

Sunday, 29 November, 2026

سپین کے جزائر کینری کے قریب تقریبا 100 افراد کو لے جانے والی کشتی سے 14 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ 6 افراد کو تشویشناک حالت میں فضائی راستے سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، کوسٹ گارڈز نے مختلف کشتیوں سے کم از کم 84 تارکین وطن کو بھی ریسکیو کیا، جنہیں بحفاظت ساحل پر پہنچایا گیا حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

جزائر کینری مغربی افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم سمندری راستہ بن چکے ہیں اس راستے پر سفر کرنے والی کشتیاں اکثر گنجائش سے زیادہ افراد کو لے کر روانہ ہوتی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو طویل اور خطرناک سمندری سفر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سپین کے جزائر کینری میں اکتوبر سے تارکین وطن کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے 25 نومبر کو ایک ہی روز 2100 تارکین وطن جزائر پر پہنچے، جو ایک روز میں آمد کی ریکارڈ تعداد بتائی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *