بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.5°C
Sunday, 29 November 2026 | پاکستان: 20 جمادی الثانی 1448
طلبہ خبردار

طلبہ خبردار! 75 فیصد حاضری لازمی ورنہ امتحان نہیں دے سکیں گے

Sunday, 29 November, 2026

سیکرٹری کالجز سندھ ندیم میمن نےطلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ 75 فیصد سے کم حاضری پرطلبہ کوامتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ سیکرٹری کالجز سندھ ندیم میمن کااس حوالے سے کہنا ہے کہ طلبہ اپنی حاضری یقینی بنائیں،مقررہ حاضری کا معیار پورا نہ کرنے والے طلبہ کی امتحانات کے لیے انرولمنٹ نہیں بھیجی جائے گی ،اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔سیکریٹری کالجز سندھ ندیم میمن نےکہاہے کہ 75 فیصد حاضری کی شرط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ،سرکاری کالجز میں تعلیمی معیار کی بہتری،تدریسی عمل کو مؤثر بنانے اور تعلیمی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

سیکریٹری ندیم میمن کاکہناہے کہ تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،تمام کالجز کو حاضری کے نظام پر مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اساتذہ کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے سرکاری کالجز کے تعلیمی نتائج میں بہتری آرہی ہے۔ سیکریٹری ندیم میمن کامزیدکہناہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن اساتذہ کی معاونت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے بھی مسلسل کوششیں کررہا ہے،طلبہ تعلیم کو سنجیدگی سے لیںاورکلاسز میں باقاعدگی اختیار کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *