بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.5°C
Sunday, 29 November 2026 | پاکستان: 20 جمادی الثانی 1448
محمود اچکزئی

عمران خان کو کسی سمجھوتے کے تحت رہا کرانے کی سوچ کے خلاف ہوں، محمود اچکزئی

Sunday, 29 November, 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا سمجھوتا کرکے عمران خان کو رہا کرانے کی حکمت عملی کے حامی نہیں ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر ایک ایسی سوچ بھی موجود ہے جس کے تحت حالات جیسے بھی ہوں، صرف عمران خان کو باہر نکالنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے ساتھ ان کی مجوزہ بات چیت کا دائرہ صرف الیکشن کمیشن اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری تک محدود تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بڑے سے بڑا نقصان برداشت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور ہر صورت دوسروں سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔

 

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اس خدشے کا اظہار کرتے آرہے ہیں کہ لوگ ناراض ہوں گے۔ انہوں نے لندن کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تمام سیاسی جماعتوں نے ملک چلانے کے طریقہ کار سے متعلق ایک فیصلہ کیا تھا۔محمود خان اچکزئی نے موجودہ وفاقی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت اور دولت کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئی ہے۔ یہ بچوں کو ڈائریکٹ گولیاں مارتی ہے، ڈی چوک پر کیا ہوا تھا؟ تحریک انصاف کے بچوں نے کیا کیا تھا؟۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *