- الإعلانات -

جو کیا غلط تھا سزا بھگت چکے ہیں "سلمان بٹ”

اسلام آباد: بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوچکا ہے ۔میگا ایونٹ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شمولیت پر ابھی تک سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں شمولیت کی خبریں زبان زد عام تھیں کہ شاہد آفریدی کے ٹوئٹ نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ سلمان بٹ کے ٹیم میں ہوتے ہوئے وہ بھارت کھیلنے نہیں جائینگے ۔جس پر چیئرمین بورڈ شہریار خان نے بھی ایکشن لیا۔اب سلمان بٹ کہتے ہیں کہ انہوں نے جو کیا غلط تھا وہ سزا بھگت چکے ہیں اور معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ میں اب بہت بدل چکا ہوں ۔امید ہے میگا ایونٹ کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاﺅں گا۔