بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

اداکارہ کی خود کشی:بی جے پی نے”لوجہاد“ کا نتیجہ قرار دیدیا

Tuesday, 27 December, 2022

ممبئی:ہالی ووڈ کی اداکارہ تونیشا شرما کی خود کشی کو ہندو انتہاء پسند حکمران جماعت بی جے ی نے لوجہاد کا نتیجہ قرار دے دیا۔دو روز قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے سیٹ پر خود کشی کرنے والی اداکارہ تونیشا شرما کے دوست اور ساتھی اداکار شیزان خان کو اداکارہ کی والدہ کے الزامات کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کے وزیر گریش مہاجن نے ایک بار پھر مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تونیشا کی خود کشی کو لوجہاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم اس کے خلاف سخت قانونی لائیں گے اور تونیشا شرما کے خاندان کو انصاف دلائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ اس معاملے میں ”لوجہا“ کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں