بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد کا اظہار ، استعفیٰ مسترد کردیا

Saturday, 17 February, 2024

جماعت اسلامی کی مرکزی کونسل نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا بطور امیر جماعت استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔قیصر شریف نے کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے اور سراج الحق اس سے خطاب بھی کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں