بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر پارلیمانی نظام پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے رانا ثناءاللہ

Thursday, 15 December, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے غیر ملکی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارلیمانی نظام جمہوریت پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے خبردار کرتا ہوں کہ عمران خان معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آ جائے، ملکی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہرایک مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے یہ بات انھوں نے ایک بیان میں کہی انھوں نے کہا حکومت کو بلیک میل کرنے، دارالحکومت اسلام آباد پر مسلحہ جتھوں کے ذریعے حملہ کرنے اور اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں بری طرح ناکامی کے بعدعمران خان اب پارلیمانی نظام جمہوریت پرحملہ آور ہونے پر تلا ہواہے۔ پارلیمانی نظام جمہوریت، قومی وصوبائی اسمبلیاں اور 1973 کا آئین وہ نظام ہے جس پر ایک مستحکم پاکستان کی بنیاد ہے۔کسی آئینی اور قانونی جواز کے بغیر محض اپنے مذموم سیاسی مقاصد اور ملک دشمن بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اگر ہم نے ایک مرتبہ حملے کو کامیاب ہونے دیا تو پھر باربار یہ عمل دہرایا جائے گا۔پارلیمان میں بیٹھی ہراپوزیشن حصول اقتداراور اپنے سیاسی ایجنڈے کے حصول کیلئے یہ حربہ آزمائے گی جس سے خدشہ ہے کہ پارلیمانی نظام جمہوری اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔عمران خان نیازی کا پارلیمانی جمہوری نظام پراعتماد کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ یہ اپنے حصول اقتدار کیلئے کسی بھی غیرآئینی اورغیر جمہوری ہتھکنڈے کو استعمال کرنے سے باز نہیں آئیگا۔ہم پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے کی عمران خان نیاعمران خان اپنے غیر ملکی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارلیمانی نظام جمہوریت پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہےزی کی ہر مذموم سازش اور عمل کو جمہوری طریقے سے ناکام بنائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *