بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.4°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی: بیرسٹر سیف

Friday, 2 May, 2025

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فالز فلیگ آپریشن کی آڑمیں نریندرمودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جو بھی فالز فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسینشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدارملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالز فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اتر آیا ہے، مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچارمیں پورے خطے کے امن کو دا پر لگا دیا ہے۔کوئی بھی فالز فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کیلئے تیار نہیں، فالز فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *