بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ 11 مارچ کی مذمت کیلئے امن واک

Tuesday, 25 March, 2025

قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کی گئی۔امن واک کا اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کے زیراہتمام کیا گیا، امن واک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد شریک رہی۔
طلبہ کی جانب سے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 11 مارچ یوم سیاہ اور ہم متحد ہیں جیسے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر شرکا کی جانب سے قومی یکجہتی اور ہم اہنگی پر زور دیا گیا۔
امن واک کے دوران طلبہ میں بلوچستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں اور ان کی سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف شدید غم و غصہ پایا گیا۔
واک کے شرکا نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *