بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

لکی مروت ، تھانہ پر دہشتگردوں کی فائرنگ پولیس اہلکار شہید

Sunday, 1 December, 2024

خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللہ شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں پہاڑخیل پکہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو اس دہشت گردی کا شکار بن گیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں