بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

لیاری بلڈنگ واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعلی سندھ

Sunday, 6 July, 2025

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا، پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل حادثے کا شکار عمارت پر کمیٹی رپورٹس کا جائزہ لیں گے، کراچی میں 500 سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں، جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔
وزیر اعلی نے شہریوں کو فلیٹ خریدتے وقت متعلقہ اداروں سے منظوری کی جانچ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب آگرہ تاج میں خالی کرائی گئی عمارت چند سال قبل ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیر بنی تھی۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے جلوس میں سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے جائیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سیکیورٹی دی جاتی ہے، 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *