بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا: بلاول بھٹو زرداری

Wednesday, 7 May, 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینیکا حق رکھتا ہے، پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، یہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال، جان بوجھ کر جنگی اقدام ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا رہا، پاکستان نے بھارتی الزامات کیجواب میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات میں حقیقت ہوتی تو تحقیقات کی پیش کش قبول کرتا، پاکستان یو این کے چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق رکھتا ہے، پاکستانی افواج نے بر وقت اور بہادری سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بھارت نے پاکستانی حدود میں ڈیم اور دیگر شہری تعمیرات پر حملے کئے، الزام میں سچائی ہوتی تو بھارت پاکستان کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو کیوں مسترد کرتا؟
چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے ان بین الاقوامی صحافیوں کا انتظار کیوں نہیں کیا جو پہلے ہی ان مقامات کا دورہ کر رہے تھے؟ اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے یہ جھوٹ گھڑا ہے تاکہ بھارتی شہریوں کی توجہ ہٹائی جا سکے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *