بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

پی ڈی ایم دھرنا،بلوچستان سے جے یو آئی قافلے اسلام آباد روانہ

Sunday, 14 May, 2023

پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد جے یو آئی کے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے ۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا کی کال پر جے یو آئی فی کاقافلہ حب اور لسبیلہ سے روانہ ہوگیا ۔ جے یو آئی ف کے رہنما شاہ محمد صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا کی ہدایت پر بلوچستان بھر سے قافلے روانہ ہورہے ہیں ۔جے یوآئی مستونگ کا قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا ۔دوسری جانب جے یو آئی سندھ کے صدر علامہ راشد محمود نے کہا تھا کہ رانا ثنا درخواست ہے کہ اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹالیں ہم پرامن لوگ ہیں ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ، نواز ، مولانا سب ہی سیاسی جدوجہد میں جیل گئے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *