بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.2°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے: بلاول بھٹو

Friday, 18 April, 2025

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میرپورخاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے، منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔

 

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں