Site icon Daily Pakistan

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ میں 3 پاکستانی کھلاڑی شاداب، آصف علی اور فہیم اشرف منتخب

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ میں 3 پاکستانی کھلاڑی شاداب، آصف علی اور فہیم اشرف منتخب

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ میں 3 پاکستانی کھلاڑی منتخب ہو گئے، ‘ہوبارٹ ہوریکینز’ نے شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف کی خدمات حاصل کر لیں۔

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز کے نئے ہیڈ آف اسٹریٹجی رکی پونٹنگ نے پلاٹینیم کیٹگری میں شاداب خان کا انتخاب کیا، پلاٹینیم کیٹگری میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ 60 ہزار روپے ملیں گے، جبکہ ہوبارٹ نے گولڈ میں آصف اور سلور کیٹگری میں فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔

رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ تینوں پاکستان کھلاڑی شاندار کرکٹرز ہیں، آصف علی، شاداب خان اور فہیم اشرف ہمارے لیے قیمتی ثابت ہوں گے۔

Exit mobile version