بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 21.5°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

آمنہ بلوچ نے سیکریٹری خارجہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں

Wednesday, 11 September, 2024

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے سیکریٹری خارجہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ 33 ویں خارجہ سیکریٹری تعینات ہوئی ہیں، وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بیلجیم اور ملائیشیا میں پاکستانی سفیر رہ چکی ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کی دوسری خاتون سیکریٹری خارجہ ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں، انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائیشیا میں ہائی کمشنر کی ذمے داریاں نبھائی ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں