بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

اتفاق ہوچکا الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے، اسحاق ڈار

Wednesday, 3 May, 2023

وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اتفاق ہوچکا ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے۔ نگراں حکومت کی موجودگی میں ملک میں الیکشن ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے پر اتفاق ہونا بڑی کامیابی ہے۔اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی دونوں فریق خلوص کے ساتھ چلیں گی تو تیسرا مرحلہ بھی طے ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر دونوں فریقین کے اپنے اپنے موقف ہیں، الیکشن کی تاریخ پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ جو بھی الیکشن جیتے گا نتائج تسلیم کیے جائیں گے۔دو طرف سے لچک دکھائی جارہی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں