دنیا

اسرائیل سے ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی لاشیں جن کے اعضاء چوری کیے گئے تھے غزہ لایا گیا

اسرائیل سے ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی لاشیں جن کے اعضاء چوری کیے گئے تھے غزہ لایا گیا

غزہ میں اسرائیل کے خوفناک جرائم جاری، اسرائیل سے 1 ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی لاشیں جنوبی غزہ لائی گئیں۔تمام شہداءکو رفح میں سپرد خاک کیا گیا۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، لاشوں سے اعضاءبھی چرائے گئے ہیں۔فلسطینی حکام نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ یہ لاشیں کن فلسطینیوں کی ہیں یا ان کی موت کیسے ہوئی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ کے رہائشی علاقوں پر 100 سے زائد حملے کیے اور خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی۔اسرائیلی حملوں میں ایک روز میں 240 سے زائد فلسطینی شہید، شہداءکی مجموعی تعداد 20 ہزار 9 سے زائد ہوگئی۔اس کے بعد غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات معطل کر دی گئیں۔مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے، تلکم میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے۔فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں زمینی کارروائی کرنے والی اسرائیلی فوج پر حملہ کیا ہے۔فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، اسرائیلی فوجیوں کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل نے تصدیق کی کہ اس کے 3 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri