بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.4°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

اسرائیل غزہ کی مٹی میں ڈوب رہا ہے، سامی ابو زہری

Saturday, 6 January, 2024

حماس کے اہم رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی مٹی میں ڈوب رہا ہے، امریکی انتظامیہ غزہ کے خلاف جارحیت میں شراکت دار ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹ سامی ابو زہری نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اپنی غلطی تسلیم کرے، امریکا اپنے غلط مؤقف کا ازسرنو جائزہ لے، امریکی غلط مؤقف کے باعث اسرائیل غزہ میں بڑے جرائم کا مرتکب ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے، صہیونی فوج نے امریکی، مغربی حمایت سے غزہ میں 30 ہزار فلسطینی قتل کیے۔ڈاکٹر سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کے لیے بہت مضبوط ہے، حماس فلسطینی عوام اور قوم کا لازمی حصہ ہے، اسرائیل جارحیت کی قیمت ادا کرنے سے پہلے اپنے قیدی زندہ نہیں نکال سکے گا۔حماس کے اہم رہنما نے کہا کہ حماس اپنے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت روکنے کے لیے کوشاں ہے، ہم اسرائیلی جارحیت کے خاتمے سے پہلے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکتے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ جان لے، قومی آزادی کی تحریک میں حماس اپنے لوگوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہو گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *