بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 28 June 2026 | پاکستان: 14 محرم 1448

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ضمنی انتخابات ملتوی

Saturday, 10 September, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی استدعاء پر احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ان 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب بھی سیلاب کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں اور ان حلقوں سے عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
ان ارکان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *