اسلام آباد، 25 اکتوبر 26: احمد سلطان کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا۔ احمد ظفر حیات، Ami Qin, دعا فریدراؤ اور مصطفی زبیر نے بالترتیب سینئرز، لیڈیز (WAGR)، لیڈیز اور جونیئرزکیٹیگریز میں ٹائٹل جیتے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام کھلاڑیوں کی سپورٹس مین شپ کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے اسپانسرز، میڈیا اور مارگلہ گرین گالف کلب کی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی بھی تعریف کی، جن کی اجتماعی کوششوں نے ایونٹ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا۔

چار روزہ گالف کپ 22 سے 25 اکتوبر 2026 تک مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس میں امیچور سینئرز، لیڈیز اور جونیئرز سمیت متعدد کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ 2007 سے قومی گالف سرکٹ میں ایک باقاعدہ اور اہم ایونٹ ہےاور اس کا باقاعدہ انعقاد قومی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
تقریب میں مسلح افواج کے افسران، اسپانسرز، گالفرز اور میڈیا کے اراکین سمیت مختلف معززین نے شرکت کی۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں