Site icon Daily Pakistan

اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کی کراچی کی بندرگاہ پر آمد

اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کی کراچی کی بندرگاہ پر آمد

اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کی کراچی کی بندرگاہ پر آمد

اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، اطالوی بحریہ کا جہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی، اطالوی بحریہ کے جہازوں کی آمد پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیرپا بحری تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Exit mobile version