بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

اظہر مشوانی کی مبینہ گمشدگی، اینٹی کرپشن پولیس کا گرفتاری سے اظہار لاعلمی

Wednesday, 29 March, 2023

راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔ اظہر مشوانی کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں درج ہو چکا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں جواب جمع کرانیکا کوئی نوٹس ہی نہیں ملا۔ عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو جواب سمیت 31 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں