بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

افسوسناک حادثہ کئی جانیں لے گیا،شیخوپورہ ، کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Tuesday, 18 June, 2024

شیخوپورہ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے گاں پنڈور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور چار بچے شامل ہیں جن کی شناخت شہزاد، فائزہ، مہک، سفیان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں