بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 15.8°C
Sunday, 22 November 2026 | پاکستان: 13 جمادی الثانی 1448

اقوام متحدہ امن ، انسانی حقوق اور ترقی کیلئے امید کی کرن ہے ، مریم نواز

Thursday, 24 October, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کے لیے امید کی کرن ہے۔اقوام متحدہ سے منسوب دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ سے منسوب دن اتحاد، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد کے لیے پرعزم ہے، ایک ذمہ دار اور فعال رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *