اسلام آباد: نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر کو طلبی کے نوٹسز بھیج دیے،عمران خان کو 18 مئی کو صبح دس بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مرزا شہزاد اکبر کو 22 مئی کو بلایا گیا ہے۔نیب کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو تین صفحات پر مشتمل نوٹس میں الزامات کی تفصیلات سے آ گاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے دو کیسزمیں 139.7 ملین پاؤنڈز اور ایک جائیداد منجمد کی، دو دسمبر2019 کو وزیراعظم کو پیش کئے گئے نوٹ میں بتایا کہ یہ فنڈز قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں مگرتین دسمبر2019 کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے پریس ریلیز چلائی کہ برطانیہ رقم کی فوری منتقلی کو تیارہے، رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے بد دیانتی سے عدالتی جرمانے میں ایڈجسٹ کی گئی۔نوٹس کے مطابق دو دسمبر2019 کو شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو نوٹ بھیجا تھا کہ قانونی ضرورت پوری کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے، تین دسمبر2019 کو کابینہ کی منظوری سے قبل ہی فنڈزجرمانے کے واجبات میں ایڈجسٹ ہو چکے تھے، اس عرصے میں آپ نے فائدہ اٹھانے والی پارٹی سے 458 کنال اراضی اور285 ملین روپے کا عطیہ لیا، تین دسمبر 2019 کو آپ کی سربراہی میں کابینہ نے رقم منتقلی اور معاہدے کے بند لفافے کی منظوری دے دی۔
خاص خبریں
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
- by Daily Pakistan
- مئی 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 240 Views
- 2 سال ago