بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات مسترد کر دیے

Sunday, 7 January, 2024

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے کے الزامات مسترد کر دیے۔الیکشن کمیشن نے اپنے خلاف پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کی درخواست جرمانہ عائد کرتے ہوئے مسترد کرے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی گئی، ملاقات میں تحریکِ انصاف کو بلاتفریق لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات بھی جاری کی گئیں، 26 دسمبر تک تحریکِ انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکایات پر اقدامات اور ہدایات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو فراہم کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی کی شکایات پر آئی جی، چیف سیکریٹری اور آر اوز نے عملدرآمد رپورٹس بھی جمع کروائیں، لیول پلیئنگ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو آر اوز کی رپورٹ کے تناظر میں مسترد کرتے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں