بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27°C
Thursday, 08 October 2026 | پاکستان: 27 ر بیع الثانی 1448
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، معاہدہ زیر غور ہے: عباس عراقچی

امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ، ایران

Saturday, 23 May, 2026

تہران :ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا ماضی میں ٹوٹے ہوئے وعدوں، متضاد پالیسیوں اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے سفارت کاری کو نقصان پہنچا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لے رہا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں استحکام کے لیے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستانی کی ثالثی میں ایران سے معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *