بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک

Saturday, 15 March, 2025

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سیمی ٹرک سمیت 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق انٹر اسٹیٹ 35 پر پیش آئے حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق 37 سالہ سیمی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے، جس پر نشے کی حالت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی کرنے کے بھی 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اب تک حادثے کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں