بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.6°C
Friday, 23 October 2026 | پاکستان: 13 جمادی الاول 1448

انتہا پسندانہ تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں: شاہد آفریدی

Tuesday, 25 April, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوات میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ سوات میں پولیس اسٹیشن پر بم دھماکے کی خبر نے دل ہلا کر رکھ دیا، میری دعائیں ان بہادر پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔شاہد آفریدی نے مزید لکھا ہے کہ ایسے انتہا پسندانہ تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے دھماکوں میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *