بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Monday, 30 October, 2023

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم شہید بے نظیر اور سکرنڈ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لیہ میں درجہ حرارت منفی 3 اور سکردو میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔لاہور میں سموگ کے باعث حد نگاہ میں کمی آگئی ہے ، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رو ز فضائی آلوگی کے اعتبار سے لاہور کی آلودہ ترین شہروں میں پہلی پوزیشن برقرار جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرع 488 اور درجہ حرارت 23 ریکارڈ کیاگیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *