لاہور: ایشیاکپ کے معاملے میں بنگلہ دیش کی بہانے بازی شاہد آفریدی کو پسند نہ آئی۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک پروفیشنل کرکٹر موسمی حالات کی پرواہ نہیں کرتا، ہم صبح 10بجے بھی شارجہ میں کھیلنے کیلیے میدان میں اترے ہیں، سخت گرمی میں باؤنڈری کی جانب جاتے ہوئے تپش محسوس ہوتی تھی، مسائل ہوتے ہیں مگر آپ کی فٹنس کا امتحان بھی ہوتا ہے، اگر بہانے بازی کرنا ہو تب ہی یواے ای میں گرمی جیسی باتیں کی جاتی ہیں۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ نے کہا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل پر نیوٹرل وینیو کے طور پر یواے ای میں کھیلنے کو تیار نہیں، ستمبر میں وہاں کی گرمی میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔
کھیل
ایشیاکپ پر بنگلہ دیشی بہانے بازی شاہد آفریدی کو ایک آنکھ نہ بھائی
- by Daily Pakistan
- جون 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 842 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
