بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 10 November 2026 | پاکستان: 2 جمادی الثانی 1448
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات؛ کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرنیٹ سروس معطل

Sunday, 1 February, 2026

کوئٹہ:بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کے 12 مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر کے پوش علاقوں کے راستے سیل کر دیے گئے، امن و امان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔
دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *