بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Thursday, 30 July 2026 | پاکستان: 16 صفر 1448

بھارت اور مودی کو معرکہ کرنے کا شوق مہنگا پڑے گا، عظمی بخاری

Wednesday, 30 April, 2025

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھارت اور مودی کو معرکہ کرنے کا شوق مہنگا پڑے گا۔عظمی بخاری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، لاہور کو دنیا کے محفوظ شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کل اپنے طیارے اڑائے اور بھاگ نکلے، جب ہمارے طیارے اڑے تو ان کے طیارے نظر بھی نہیں آئے۔عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی نئی بات نہیں، بھارت ماضی میں بھی پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتا رہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *