بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

Saturday, 29 April, 2023

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں پیش آئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کسان تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے۔بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشدآباد میں دو اور شمالی 24 پرگناس میں دو اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی اموات کی اطلاع ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں