بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 25.5°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 43 رنز سے ہرادیا

Sunday, 28 July, 2024

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے 213 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 170رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 213 رنز بنائے، کپتان سوریا کمار یادیو 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔رشبھ پنٹ نے 49 اور یاشیوی جیسوال نے 40 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے پتھی رانا نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں سری لنکن ٹیم 170 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، پاتھم نسانکا 79 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ریان پِٹیل نے تین، ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں