مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ترامیم منظور ہو جائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے، وہ بہت سی چیزوں سے مطمئن ہیں۔مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ یہ نمبر گیم کا مسئلہ نہیں، مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق رائے کا مسئلہ ہے جو ہر جماعت کا حق ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسودہ کبھی سامنے نہیں آتا، پہلے ایوان میں پیش کیا جاتا ہے۔
پاکستان
ترامیم منظور ہو جائیں گی، کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا: عرفان صدیقی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 68 Views
- 4 ہفتے ago