بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

Wednesday, 23 April, 2025

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے نقصان کی فوری طور پر اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *