بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.2°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

جولائی 2024 ء سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے

Thursday, 4 July, 2024

ملک بھر میں جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے۔پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے نئے ٹیرف زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پر تھوڑا سا اثر ڈالیں گے، بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافے کیلئے حکومت 440 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 1 کروڑ 68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلو صارفین کے لیے اضافہ 2 فیصد سے کم ہوگا، نسبتا امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطا 9 فیصد اضافہ ہوگا۔ پاور ڈویژن کے مطابق معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے، جنوری 2025 تک تمام صارفین کیلئے بجلی جون 2024 کے مقابلے اوسطا 3 فیصد سستی ہونے کی توقع ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں