بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.1°C
Wednesday, 14 October 2026 | پاکستان: 4 جمادی الاول 1448

جو عمران خان کو چھوڑ کر گئے ہیں وہ بےنقاب ہو گئے ہیں، افتخار گھمن

Wednesday, 31 May, 2023

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر افتخار گھمن نے کہا ہے کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گئے ہیں وہ بےنقاب ہوگئے ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار گھمن نے کہا کہ ابرار الحق کی حب الوطنی کا سب کو پتہ لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال جو عمران خان کو چھوڑ گئےہیں عمران خان انہیں دوبارہ رکھیں گے۔افتخار گھمن کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ابھی تک ان کی واپسی کی کوئی پالیسی نہیں بنائی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *