بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12.6°C
Monday, 23 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، امریکہ

Wednesday, 20 November, 2024

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردانہ حملوں میں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔میتھیوملر کاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کاکوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں ، ہمارے دل دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماں سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلی سطح ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا تھا کہ امریکا میں سکھ شہریوں کولاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کیخدشات پربھارت سے جواب لیاجارہاہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *